اترپردیش میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی الیکشن کا اعلان الیکشن کمیشن کی طرف سے دو ہفتے کے اندر کئے جانے کے امکان کے مدنظر بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے ریاستی عہدیداروں کی میٹنگ کل طلب کی ہے۔ مرکزی حکومت کے نوٹ بندی کے
حکم کے مدنظر بی ایس پی صدر نے پارٹی عہدیداروں ، ممبران اسمبلی، ممبران پارلیمنٹ کی پہلی میٹنگ طلب کی ہے۔ پارٹی ریاست میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی الیکشن میں مکمل اکثریت حاصل کرنے کے لئے اپنا سب کچھ جھونک دینے کی تیاری میں لگی ہے۔